ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹویوٹا کو پلانٹ لگانا ہے تو امریکہ میں لگائے ورنہ بھاری ٹیکس دیں:ٹرمپ

ٹویوٹا کو پلانٹ لگانا ہے تو امریکہ میں لگائے ورنہ بھاری ٹیکس دیں:ٹرمپ

Sat, 07 Jan 2017 12:17:03    S.O. News Service

نیویارک،6؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے باہر زیادہ سستی کاریں بنانے کے لیے امریکی کمپنیوں پر سخت نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں فروخت کے لیے ٹویوٹا کی میکسیکو میں بننے والی کاروں پر اضافی ٹیکس نافذ کیا جائیگا۔انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے جنوب میں سرحد پار کرولا فیکٹری لگانے کے منصوبے پر عمل کیا تو اس پر 'بڑا سرحدی ٹیکس' نافذ کیا جائے گا۔انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: 'ٹویوٹا موٹرز نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے لیے کرولا کار بنانے کے غرض سے اپنا ایک نیا پلانٹ میکسیکو کے شہر بایا میں لگائیں گے۔ بالکل نہیں! پلانٹ لگانا ہے تو امریکہ میں لگائیں ورنہ پھر بڑا سرحدی ٹیکس ادا کریں۔ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ سے باہر زیادہ سستے داموں پر کاریں بنانے کے لیے امریکی کمپنیوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب ٹویوٹا کے صدر اکیو تویودا کا کہنا ہے کہ میکسیکو کے کارخانے میں کاروں کی پیداوار کم کرنے کا مستقل قریب میں کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جمعے کو کمپنی کے حصص میں تین فیصد گراوٹ درج کی گئی لیکن پھر بعد میں اس میں بہتری دیکھنے میں آئی۔اس سے قبل ٹرمپ نے میکسیکو میں کاریں بنانے پر امریکی کمپنی جنرل موٹرز اور فورڈ پر بھی نکتہ چینی کی تھی جس کے بعد فورڈ نے میکسیکو میں اپنے مجوزہ پلانٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور امریکہ میں اپنے پلانٹ کو توسیع دینے کا عندیہ دیا تھا۔نیفٹا فری تجارتی معاہدے اور کم مزدوری کی وجہ سے امریکہ میں فروخت کرنے کے لیے کمپنیوں کو امریکہ سے باہر کاریں بنانا زیادہ سودمند لگتا ہے۔لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس طرح امریکیوں سے روزگار کے مواقع چھن جاتے ہیں، اس لیے وہ اس چلن کو روک دیں گے۔


Share: